بلاول صاحب اس حد تک نہ جائیں کہ واپس لوٹنا مشکل ہوجائے، رہنما مسلم لیگ ن

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلاول صاحب اس حد تک نہ جائیں کہ آپ کا واپس لوٹنا مشکل ہوجائے، اگر سہولت کاری پر بات ہوئی تو بہت دور تک جائے گی۔جمعرات کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے رحیم یار خان میں خطاب پرردعمل دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بلاول بھٹو توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں، اپوزیشن کا طویل المدتی اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے، آئندہ اقتدار میں

حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے لہذا ماضی کی غلطیاں دوبارہ نہ دہرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close