لاہور (آئی این پی ) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری کر دہ اپنے بیان میں کہاکہ آج جنوبی پنجاب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کیا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ پا کستان تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں بلکہ عملی اقدام
پر یقین رکھتی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس منظور کر کے محکموں کو بااختیار بنایاہے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ ساتھ پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے،17 محکموں کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا حصہ بنایاگیا ہے ، اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں۔ سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔ جنوبی پنجاب کے فنڈزمن پسند اضلاع پر خرچ کیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دے رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈز صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں
کو منتقل کیے۔ اب جنوبی پنجاب کے بجٹ کو کسی دوسرے مقصد کیلئے استعمال نہیں کیاجاسکے گا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں