گھر بیٹھے گاڑی کے کاغذات اور دستاویز کی تصدیق کروائیں، نادرا نے نئی سہولت متعارف کرادی

اسلام آباد (پی این آئی)اب گھر بیٹھے گاڑی کےکاغذات اور دستاویز کی تصدیق کروانا ممکن، نادرا نے نئی سہولت کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے گاڑی کے کاغذات یا دیگر دستاویز گھر بیٹھے تصدیق کروانے ‏کی سہولت فراہم کر دی۔نادراکی جانب سے بینکنگ سسٹم کےلئے انقلابی سہولت سامنے آ گئی

گاڑی کاغذات یاکوئی بھی دستاویز گھر ‏بیٹھےتصدیق کی جاسکےگی۔گھر بیٹھےانگھوٹوں کےنشان کی تصدیق بھی کی جاسکےگی۔ ‏نٹیکٹ لیس بائیومیٹرک تصدیق کا عمل نادرا اور اسٹیٹ بینک نےشروع کیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ صارفین ‏گھربیٹھےانگلیوں کےنشانات حاصل اورتصدیق کی جاسکتی ہے۔سسٹم کا اجرا گورنراسٹیٹ بینک کے نادرا ہیڈکوارٹرز دورےکے موقع پر کیا گیا ہے۔اس سے قبل نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کروانے کے لیے موبائل ایپ تیار کی تھی۔اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا، جس کی بدولت ‏شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو ‏بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر ‏اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔چیئرمین نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے، ہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن میں نادرا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس طرح کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔طارق ملک نے مزید کہا کہ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ پر بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی بھی شناختی کارڈ کی تجدید یا تبدیلی کے حوالے سے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں جبکہ شہریوں کو بھی ایک کلک پر یہ سہولت حاصل ہوگی۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ ایسے تمام شعبے جن میں بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ای گورننس، ای کامرس، مالی شمولیت کے مختلف پروگرام مثلاً احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام وغیرہ،وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے صارفین انہیں گھر بیٹھے اپنی شناختی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تمام تر ضروری کارروائی کو مکمل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close