نواز شریف کی پاکستان واپسی اور چوتھی بار وزیراعظم منتخب ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاویدلطیف نے دعویٰ کیا ہے کو ن لیگ کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف عوام کی قیادت کرنے کے لئے اسی سال اپنی مرضی سے واپس آرہے ہیں۔ جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نواز شریف کی منت کرکے واپس لائے گی اور چوتھی بار وزیر اعظم بھی منتخب ہونے دیں گے۔

نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی مجھے پتہ ہے کہ نیب کی میرے ساتھ محبت کیوں بار بار جاگ اٹھتی ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ میں غدار کیوں بنا ہوں، میں 2000ءمیں بھی نیب کو بھگت چکا ہوں۔اب مجھے پیش ہوتے ہوئے 3 سال ہو گئے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ مجھے منتخب کرتے ہیں تو سب سے بڑی ذمے داری مجھ پر یہ بنتی ہے کہ حلف کی پاسداری کروں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close