کوئٹہ (پی این آئی)پاکستان کا رقبہ بڑھ گیا، ایک نیا جزیرہ پاکستان کا حصہ بن گیا۔۔۔۔ بلوچستان کے علاقے کنڈ ملیر کے ساحل کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا۔ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ کافی رقبے پر محیط ہے۔ سنہ 2010 میں بھی کنڈ ملیر کے ساحلی مقام پر جزیرہ ابھر چکا ہے۔2010 میں گہرے پانیوں سے نمودار ہونے والا پہاڑ نما جزیرہ دوماہ بعد دوبارہ پانی میں غائب ہوگیا تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ماہر سمندری امور معظم علی خان نے بتایا کہ اس علاقے میں جیالوجیکل سرگرمیاں زیادہ ہیں اس لئے جزیرے ابھرتے رہتے ہیں اور پھر کچھ عرصہ بعد غائب ہوجاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں