لاہور (آن لائن) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی میں ملوث 6 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی ہے اور پولیس کو تمام ملزمان کو 11 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے تھانہ بادامی باغ پولیس کو ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے آئندہ پیشی پر تحقیقات رپورٹ پیش کرنے
کا حکم جاری کیا ہے۔ تھانہ بادامی باغ پولیس نے متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی جانب سے شناخت کئے گئے ملزمان کو جمعرات کے روز عدالت میں پیش کیا پولیس نے عدالت سے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ مگر عدالت نے ملزمان کا دورہ روز کا جسمانی ریمانڈ جاری کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے والے 6 ملزمان میں شہریار، عمران عامر اور افتخار سمیت دیگر شامل ہیں گزشتہ روز ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر مختلف مناظر دیکھنے میں آئے۔ افتخار نامی ملزم کمرہ عدالت کے باہر اپنی والدہ کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اوررروتے ہوئے اپنی والدہ کے پائوں پر گر گیا۔ ملزم نے والدہ سے معافی مانگی اس موقع پر ملزم نے اپنی ماں کے سامنے
صفائی پیش کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا اور برصغیر پاک و ہند کے معروف شاعر ساگر صدیقی کا ایک شعر پڑھا ’’جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں‘‘۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں