اسلام آباد( آن لائن ) بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے تیاریاں شروع کر دیں۔وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چیف آرگنائزر سیف اللہ اور دیگر رہنما ملک گیر دورے کریں گے۔ذرائع کے مطابق دوروں کی ابتدائ جنوبی پنجاب سے کی جائے گی۔ سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کل 11 ستمبر کو بہاولنگر جائیں گے۔
جنوبی پنجاب کے دوروں میں جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دوروں میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی مقامی قیادت سے اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں تنظیمی و انتظامی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں