مالک مکان کی زیادتی کا شکارکرائے دار خاتون انصاف کے لئے عدالت پہنچ گئی

لاہور (آن لائن) مالک مکان کی زیادتی کا شکار خواتین انصاف کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے مالک مکان کی گرفتاری کی استدعا پر مبنی ایک درخواست دائر کی۔ درخواست گزار خاتون نے مالک مکان رانا ظہیر پر الزام عائد کیا کہ وہ مکان کے مالک ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے بدسلوکی پر اتر آیا اور ملزم نے کرائے دار خاتون کو اپنے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

اور جب وہ اس زیادتی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے متعلقہ تھانے پہنچی تو پولیس نے بھی تھانے میں ان سے کوئی اچھا برتائوں نہیں کیا۔ درخواست گزار خاتون کے مطابق ملزم با اثر ہے اور متعلقہ تھانے کی پولیس ملزم کے ساتھ ملی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ ملزم اپنے خلاف درج ہونے والے مقدمے کے باوجود پولیس کی تحقیقات میں شامل نہیں ہوا۔ بلکہ الٹا ملزم صلح کے لئے انہیں مجبور کر رہا ہے اور صلح نہ کرنے کی صورت میں انہیں برے نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ عدالت نے آئندہ پیشی پر پولیس سے مقدمے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close