کراچی (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اینڈ کمپنی نے کراچی میں مصنوعی مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ شہر میں کئی منافع خور دودھ 150 سے 170 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت سے دودھ کی قیمتیں کنٹرول نہیں کی جاتیں اور یہ ملک سے مہنگائی کے خاتمے کے دعوے کرتے ہیں،
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سائیں سرکار نے مافیا کو بے لگام جبکہ عوام کو لاوارث چھوڑدیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر،پرائس کنٹرول سب اپنی موج میں مگن ہیں ۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اشیا عوام کی پہنچ سے دور کرکے بلاول ہاس کا کچن چلایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کراچی میں مصنوعی مہنگائی کیخلاف فوری سوموٹو لے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں