50 کروڑ سے زائد کے اثاثے، نیب لاہور نے میاں جاوید لطیف کو آج طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کو آج نیب لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔نیب لاہور نے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو 11 بجے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دے رکھی ہے اور نیب نے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کا آخری موقع بھی دے رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف پر 50 کڑور سے زائد غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ نیب کی تین رکنی

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف سے پوچھ گچھ کرے گی۔ لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کو 9 ستمبر کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی اور لیگی رہنما برجیس طاہر کو بھی 10 ستمبر کو نیب میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔اس کے علاوہ نیب ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ہدایت پر نیب حکام نے دونوں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close