مریم نواز نے نیا پینڈورا باکس کھولنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) مریم نواز نے نیا پنڈورا بکس کھولنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں ایسی درخواست دینے جا رہی ہوں جس کے بعد سب کچا چٹھا قوم کے سامنے آجائے گا کہ اس کے پیچھے کیا محرکات تھے ، کون تھا اور کیا چاہتا تھا اور وہ کیسے کامیاب ہوا۔ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے بعد بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

مریم نواز نے کہا کہ کیس کے میرٹ پر بحث ہونے سے قبل ضروری رخواست دینا چاہتی ہوں ، میرے وکلادرخواست تیار کر رہے ہیں ، درخواست کیس کے پیچھے چھپے محرکات کو بے نقاب کر دے گی ۔مریم نواز نے کہا کہ کچھ مسائل ہیں جن کو حل کیے بغیر یہ مقدمہ آگے نہیں بڑھنا چاہیے ، مقدمے کو آگے بڑھانے کیلیے ان مسائل کا حل ضروری ہے ، اگراس مسئلے کو حل کیے بغیر مقدمہ آگے بڑھا تو میں یہ کہوں گی کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے ۔ مریم نواز نے مسئلے کا ذکر نہیں کیا بلکہ کہا کہ وہ کیا بات ہے یہ ابھی نہیں بتانا چاہتی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close