ساحل سے نکالے گئے جہاز ہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیا گیا

کراچی(آئی این پی) ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیا گیا، جہاز کو ہارمونی بوٹ کی مدد سے کھینچ کر پورٹ تک لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیاگیا، شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم کا کہنا ہے کہ آٹر اینکریج سے جہاز کو ہارمونی بوٹ کھینچ کر پورٹ لائی، جہاز کوایس ایپی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگادیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close