فردوس شمیم نقوی کا کراچی کی ابترصورتحال پربلاول آئو مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کی ابترصورتحال پربلاول آئو مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ شہری آئو بلاول کراچی تمہیں بلا رہا ہے کے اسٹیکرز پوسٹ کریں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کی ابترصورتحال پر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے بلاول آئومہم میں شہریوںکوشرکت کی دعوت دے دی۔فردوس شمیم نقوی کا

کہنا تھا کہ شہری آ بلاول کراچی تمہیں بلا رہا ہے کے اسٹیکرز پوسٹ کریں، بلاول کہتے ہیں زیادہ بارش ہوتوزیادہ پانی آتا ہے، ہم کہتے ہیں بلاول جب آتے ہیں تب کراچی صاف ہوتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری تجویز ہے بلاول کراچی کے دورے کرتے رہا کریں، ہم بِلبلا رہا ہے،بلاول کراچی آ، شہر میں گٹر کے ڈھکن تو کیا گٹر بھی نہیں ہیں، سڑکیں ٹوٹی ہیں مگر کوئی مرمت کرتا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہفتے میں بلاول آ ئوپراسٹیکر بنا کر عوام کو دوں گا، عوام اسٹیکرز کیلیے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close