وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی زائد بلنگ سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی صارفین کو 37 روز کے بجلی کے بل بھیجنے کی کی خبر پر نوٹس لے لیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میڈیارپورٹ میں جنوری سے میٹر ریڈنگ کی تاریخ میں ردو بدل اور تاخیر کا دعویٰ کیا گیا، اس ضمن میں پارور ڈویژن حکام کو ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے احکامات دیدیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دانستہ کوتاہی ثابت ہونے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تحقیقات کے مطابق، 8 ماہ کے دوران

ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کے بجائے 37 روز کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ،ان 8 ماہ کے دوران 37 روز کے دوران استعمال کی گئی بجلی کے سب سے زیادہ بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے بھیجے۔31روز میں 300 یونٹ کا بل 3200 روپے بنتا ہے، لہذا اس طرح صرف ایک روز کے اضافے سے بلوں میں 600 روپے کا اضافہ ہوجا تا ہے۔خیال رہے کہ اس طرح بل زیادہ ریٹ والے سلیب کے لحاظ سے بنے گا اور صارف کو زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں