افغانستان کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی

اسلام آباد (آئی این پی )حکومت پاکستان نے افغانستان کے عوام کے لئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویات پر مشتمل امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تین سی۔ 130 جہاز امدادی سامان لے کر افغانستان روانہ ہورہے ہیں۔ فوری امدادی سامان کی بذریعہ ہوائی جہاز فراہمی کے بعد مزید سامان سڑک کے راستے بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاکستان کی حکومت موجودہ مشکل ماحول میں افغان بھائیوں کی ہرممکن حد

تک مدد جاری رکھے گی۔ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ افغانستان کے عوام کی مدد کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں