ملتان (پی این آئی) مسلم لیگ ن اور جے یوآئی ف کی سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، مظفر گڑھ سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک عابد بھابہ اور ڈی جی خان سے جےیوآئی ف کے جاوید سومرو پی پی میں شامل ہوگئے، بلاول بھٹو نے ان تمام رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد کی پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ٹکٹ ہولڈر ملک جمیل احمد پنوہہ پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں، اسی طرح مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابہ اور صدر تحصیل علی پورملک جاوید پنوہہ بھی پیپلزپارٹی میں ہوگئے۔مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے کونسلر ملک محمد ساجد دینہ نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جمعیت علمائے اسلام ڈیرہ غازی خان شہر کے صدر محمد جاوید خان سومرو بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔بلاول بھٹو نے ان تمام رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہروڑپکا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سلیکٹڈ گورنمنٹ سے تنگ آچکے ہیں ہم عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیاء کو سستا کریں گے غریب کا چولہا جلائیں گے، ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار معیشت پر ھوتا ھے ہم اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو مضبوط کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ھے تو نوجوانوں کو روز گار ملتا ہے ہماری حکومت نے ھمیشہ خواتین کو انکا اصل مقام دیا ھے صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی نے خواتین کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اسوقت مسلم لیگ اور پی ٹی نے سخت مخالفت کی مگر ھم نے مہنگائی کو کم کرنے کیلئے پروگرام کو جاری رکھا ھماری حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا اب ھم بزرگوں کی پیشن میں بھی اضافہ کریں گے ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے آج ھمارا ملک تنہا ھو چکا ھے تبدیلی اور نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کو دھوکا دیا اب عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں