فیصل واوڈا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کوما میں تھیں۔

فیصل واوڈا کے مطابق ان کی والدہ کی نماز جنازہ کل ظہر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز سیون کی عائشہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close