اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگر پارٹی شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہی تو ہم حمایت کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان کو افغان شہریوں کی مرضی اور ان کے فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے اور پاکستان کو اپنی مرضی کے فیصلے
ان پر مسلط نہیں کرنے چاہئیں ،ہمیں عالمی برادری کے ساتھ مل کر متاثرہ افغان خاندانوں کی بحالی میں تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان کو ان کے اندورنی معاملات سے دور رہنا چاہیے،میرے کیس کے دلائل بہت مضبوط ہیں ،میرٹ پر بحث سے قابل ایک درخواست جمع کرانے چاہتی ہوں،آئندہ انتخابات کے لیے نامزد امیدوار سے متعلق پارٹی کے صدر شہباز شریف جو فیصلہ کریں گے حمایت کرینگے ۔ صحافی نے سوال کیاکہ چوہدری نثار کے مطابق پیپلز پارٹی اچھی سیاست کررہی ہے جس پر مریم نواز نے جواب دیاکہ میں اس بات پر کوئی کمنٹ نہیں کرنا چاہتی،میں اس بات کو کمنٹ کے بھی قابل نہیں سمجھتی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں، پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی لیکن جھوٹی اورجعلی تبدیلی سے پاکستان کی جان چھوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے اور پی ٹی آئی پنجاب ہی نہیں بلکہ ملک کے ہر کونے میں ناکام ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں