سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو گہرا صدمہ بڑے بھائی انتقال کر گئے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو گہرا صدمہ ، بڑے بھائی انتقال کر گئے ۔ مرحوم اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بڑے

بھائی اعجاز چوہدری انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز بالمقابل سول سیکریٹریٹ زر غون روڈ کوئٹہ میں ہو گی۔ اعجاز چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ساڑھے 5بجے نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close