بجلی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیب پر کروڑوں کا ڈاکہ

کراچی (پی این آئی) ان میڈیا رپورٹس نے تہلکہ مچا دیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس پر حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔کراچی میں اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ کے

دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کی بجائے 37 روز تک کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔سب سے زیادہ 37 روز کے بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے اپنے صارفین کو بھیجے۔اس صورتِ حال سے 2 صوبوں سندھ اور پنجاب کے لاکھوں بجلی کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں