تین سال کی مختصر مدت میں برسوں کے کام نمٹائے ، عثمان بزدار

لاہور(آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خیبر پختونخواکے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،بین الصوبائی ہم آہنگی کے فرو غ اورصوبوں کے درمیان روابط مزیدمضبوط بنانے کے حوالے سیتبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تین سال کی مختصر مدت میں برسوں کے کام نمٹائے ہیں۔ سابق حکمران باتیں بناتے رہے جبکہ ہم حقیقی منصوبے لائے ہیں۔ الزامات

لگاناہمارا شیوہ نہیں ۔ سیاست میں رواداری اور احترام کے قائل ہیں ۔شوکت یوسف زئی نے کہا کہ پنجاب حکومت نیعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئیہیں ۔ صوبائی وزیر کے پی نے وزیراعلی پنجاب کوخیبر پختونخوا کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب دوسرے صوبوں کو ساتھ لے کرچلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔اضلاع کی یکساں ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ نفرت کے بیج بونے والوں کوپہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں