لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کمر کس لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں مسلم لیگ ن 9 ستمبر کو پریس کانفرنس کرے گی۔پنجاب میں تعلیم ، صحت اور معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن نے 50 سے زائد جلسوں کا شیڈول بھی مرتب کر لیا۔ جلسوں کے شیڈول پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم ، وزیراعلیٰ کے عہدوں کی پیشکش کی تھی۔ بلاول بھٹو اور شہبازشریف کے درمیان بیک ڈور رابطوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کیلئے نمبرز پورے ہیں، ن لیگ حامی تو بھرے بھرپور ساتھ دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کی جماعتیں اور پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، جس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے خواہاں ہیں، بلاول نے وفاق اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدوں کی پیشکش کی ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں۔ اگر مسلم لیگ ن عدم اعتماد لانے کے لیے حامی بھرے تو ساتھ دیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کا امیدوار قبول کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو یقین دہانی کروائی کہ مرکز اور پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اور اتحادی جماعتیں بھی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں