مادر وطن کی سلامتی کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں، شہباز شریف

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجیوں کی شہادت کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ مادر وطن کی سلامتی کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ہم شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر

جمیل دے۔ آمین

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close