کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی منظوری۔۔۔ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسیور کی قیمت میں بڑی کمی کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت میں 1720 روپے کی کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ پہلے یہ انجیکشن پانچ ہزار 680 روپے کا ملتا تھا لیکن اب اس کی قیمت تین ہزار 960 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ ریمڈیسیور انجیکشن ایبولا وائرس کے علاج کیلئے تیار کیا گیا تھا تاہم کورونا وائرس کے مریضوں پر بھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث اسے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں ہنگامی استعمال کیلئے منظور کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close