چوہدری نثار کو تحریک انصاف میں بڑے عہدے کی پیشکش، چکری کے چوہدری نے بھی فیصلہ کر نے کیلئے مہلت مانگ لی

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کی جانب سے سابق لیگی رہنما چوہدری نثار کو پنجاب میں بڑے انتظامی عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں نے چوہدری نثار سے ملاقات کی ہے اور ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے،چوہدری نثار کو پارٹی میں شامل ہونے پر آئندہ انتخابات کے بعد پنجاب میں بڑے انتظامی عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

چوہدری نثار نے اس پیشکش کے بعد اپنے اہلخانہ اور دوستوں سے مشورے کے لیے وقت مانگا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماؤں کی جانب سے سابق لیگی رہنما چوہدری نثار کو پنجاب میں بڑے انتظامی عہدے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close