بلاول بچے اور من کے کچے ہیں، فیاض الحسن چوہان نے باؤنسر مار دیا

لاہور (آئی این پی ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول پنجاب کے جتنے بھی دورے کر لے نتیجہ صفر ہی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بچے اور من کے کچے ہیں، بلاول نے کرپشن کے عالمی ریکارڈ چھوٹی سی عمر میں ہی بنالیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیل کا سپرنٹنڈنٹ بھی جیالا ہی ہوگا، پی ڈی ایم والے نہ اِدھر کے رہے اور نہ ہی ادھر کے رہے، ن لیگ کے ترجمان آپس میں لڑ رہے ہیں، اپوزیشن والے ایک دوسرے کو استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف بلاول کو اور بلاول شہباز شریف کو استعمال کررہے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن دیہاڑی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، فضل الرحمن نے پچھلی بار ایک ارب کی دیہاڑ لگائی اور اس مرتبہ 4 ارب کی دیہاڑی لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں اسپتالوں کو بھی سولر پر منتقل کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ توانائی کے محکمہ میں انقلابی اقدامات کیے گئے، وزیراعلی کا حق ہے جسے چاہیں ہٹائیں اور جسے چاہیں تعینات کریں، وزیراعلی سمجھتے ہیں اچھا آئی جی آئے تو انکا حق ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close