پشاور(پی این آئی)وفاقی حکومت نے مسلسل تین سالوں سے خالی پڑی 1لاکھ 7ہزار 232آسامیوں کو ختم کردیا گیا ہے، اس وقت وفاقی حکومت کے منظور شدہ آسامیوں کی تعداد 6لاکھ 72ہزار 317ہے ۔ تاہم 5لاکھ 56ہزار 82پوسٹوں پر ملازمین تعینات ہیں ۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ نے فنانشل مینجمنٹ اینڈ پاور اینڈ پرنسپل اکاونٹنگ آفیسر ر
یگولیشن 2021کے تحت ایس آر او جاری کردیاہے، خیبر پختونخوا میں 1لاکھ 46ہزار 826، سابق قبائلی علاقہ جات میں 36ہزار 868، پنجاب میں 2لاکھ 64ہزار 540، سندھ میں 76ہزار 982، بلوچستان میں 2لا کھ 65ہزار 54، آزاد کشمیر میں 7ہزار 40، گلگت بلتستان میں 6ہزار 272وفاقی آسامیوں کی تعداد ہیں ۔ وزارت خزانہ کے احکامات میں کہا گیاہے کہ جو آسامیاں مسلسل تین سال سے خالی پڑی ہیں ان کومستقل طور پر ختم کردیا گیا ہے تاہم اگر کچھ پوسٹوںکو عارضی طور پر بحال رکھنا ہو تو متعلقہ طریقہ کار کی سفارش کی جائیگی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں