بلاول بھٹو نے عدم اعتماد کی تحریک کاا علان کر دیا، کب لائیں گے؟ یہ بھی بتا دیا

ملتان(آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے تیار ہوتے ہیں تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین متنازعہ معاملہ ہے اور یہ معاملہ بات چیت سے ہی حل ہو گا،تحریک انصاف جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے،ہم روزگار دیتے ہیں اور یہ لوگ روزگار چھین لیتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں تاہم ہماری تیاری لانگ مارچ کے لیے ہے اور جیسے ہی اپوزیشن تیار ہوئی تحریک عدم اعتماد لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین متنازعہ معاملہ ہے اور یہ معاملہ بات چیت سے ہی حل ہو گا کیونکہ لوڈ شیڈنگ کے ماحول میں الیکٹرانک ووٹنگ کی بات ہو رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر ہیں ان کا فیصلہ حتمی ہونا چاہیے لیکن جب بھی شہباز شریف کا بیان آتا ہے تو پیچھے سے آواز آتی ہے یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)میں جب تک کنفیوژن ہو گی مسئلہ حل نہیں ہو گا جبکہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر لالی پاپ دے رہی ہے۔ ہم روزگار دیتے ہیں اور یہ لوگ روزگار چھین لیتے ہیں۔ افغانستان سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تحفظات ہیں جبکہ خواتین، بچوں، اقلیتوں و دیگر طبقات کے حقوق اور پاکستان پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close