کراچی (پی این آئی) صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ ویکسین لگوائے بغیر کالج میں داخل نہیں ہوسکتے۔اس حوالے سےریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ محکمۂ تعلیم سندھ کے جاری کردہ اعلامیئے کے تحت 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کو کورونا ویکسین لگوانا ضروری ہے۔جاری کیے گئےنوٹی فکیشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ کالج میں داخلے کے علاوہ تحریری و عملی امتحان میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں