اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے بجلی کے بلوں میں 60 فیصد تک کمی کی خوشخبری سنادی۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کم خرچ والے بجلی کے پھینکے، واٹر موٹرز اور دیگر آلات کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی۔ شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والے آلات جیسے پنکھے، واٹر موٹرز میں استعمال ہونے والی نئی ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔نئی ٹیکنالوجی سے بنے پنکھے و دیگر آلات میں بجلی
کا استعمال 40 سے 60 فیصد کم ہو جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی سے بنے والی واٹر موٹر بہتر کارکردگی دکھائے گی اور بجلی کم استعمال کرے گی۔نئے آلات سے بجلی کے بلوں میں واضح کمی ہوگی۔بچت شدہ بجلی کو انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس پہلے بجلی ضائع ہوتی تھی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکنالوجی سے عوام کو مستفید کرنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں