کراچی (پی این آئی) ایک طرف بارش کراچی کے شہریوں کے لیے مسائل پیدا کرتی ہے، نکاسی آب کا ناقص نظام شہریوں کی زندگی کو خطرات کا شکار کرتا ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک کے پید اکردہ مسائل کراچی والوں کو شکار بناتے ہیں۔کراچی میں بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک نے شہریوں کو برقی آلات استعمال کرنے میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔کراچی الیکٹرک کمپنی کی جانب سے شہر قائد کے رہائشیوں کےلیے
ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں۔ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی سے محروم ہوسکتے ہیں اور زیادہ کنڈے والے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں