وزارت سنبھالنے کے بعد سردار فہیم اختر کا اپنے حلقہ انتخاب میں شاندار استقبال

پلندری (پی آئی ڈی) وزیر اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی کا وزیر حکومت کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے حلقہ انتخاب آمد پر شاندار استقبال، کارکنان نے سردار فہیم اختر ربانی کاپلندری، ٹنگی گلہ، قلعاں، بیٹھک اعوان آباد اور بلوچ کے مقام پر استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات کو تراڑکھل سے ایک عزیم الشان یوم دفاع پاکستان ریلی میں بلوچ لایا گیا، راستہ میں جگہ جگہ کارکنان نے وزیر اطلاعات کا ا

ستقبال کیا ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اورڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،کارکنان نے سردار فہیم اختر ربانی اور پاکستان تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی. پلندری ریسٹ ہاوس میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اسقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہ آج کی ریلی یوم دفاع پاکستان کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1965میں پاک فوج اور قوم نے جو قربانیاں دیں وہ دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی، افواج پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے سدھنوتی میں پاکستان تحریک انصاف کی دونوں سیٹیں جیتنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں. علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے وافر فنڈز دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھی سدھنوتی والوں کی تعریف کی کہ الیکشن میں بڑا کامیاب جلسہ کروایا۔تقریب سے ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سدھنوتی سردار شاہد محمود اور سابق چیئرمین بلدیہ سردار بابر رزاق نے بھی خطاب کیااورقبل ازیں وزیر اطلاعات جب آزاد پتن پہنچے تو وہاں پر بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اطلاعات کا استقبال کیا ہار ڈالے اور پھولوں لی پتیاں نچھاور کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close