تعلیمی اداروں کی بندش، این سی او سی نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی چوتھی لہر کے حوالے سے حکومت کی حکمت عملی میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ کچھ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور کچھ میں کھلے رکھنے کا اعلان ہو رہا ہے۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تعلیمی اداروں کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ تا ہم این سی او سی نے سوشل میڈیا پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں 6 تا 30 ستمبر تعلیمی اداروں کی بندش کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔

شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کے لیے کارروائی کا آغاز

لاہور (پی این آئی) نیب نے شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔نیب کےذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، اثاثوں کی مکمل تفصیلات کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیب کےذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے متن میں لکھا گیا کہ علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضہ کی کارروائی کرے گا۔احتساب عدالت نے ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پر کاروائی کی ہدایت کی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close