آج 7 ستمبر کو متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر ملک بھر میں یوم ختم نبوت تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا

لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور اقتدار میں 7ستمبر 1974کو پارلیمنٹ کے فلور پرایک متفقہ آئینی قرار داد کے ذریعے لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو ملک کی ساتویں غیر مسلم اقلیت قرار دئے جانے کے تاریخی دن کے حوالے سے آج 7ستمبر2021کومتحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان اور دیگر جماعتوں کی اپیل پر ملک بھر میں یوم ختم نبوت تزک واحتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عالمی مجلس ختم نبوت، انٹر نیشنل

ختم نبوت مومنٹ، ختم نبوت اکیڈمی لندن اور دیگر اداروں اور تنظیموں نے اس یاد گار دن کو منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ آج کراچی سے لے کرحدود پشاور تک یوم ختم نبوت منایا جائے گا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ آج صبح 7بجے چیچہ وطنی میں ایک تقریب کی صدارت کریں گے م،11بجے کمالیہ میں ، بعد از نماز ظہر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بعد نماز مغرب انٹر نیشنل ختم نبوت مومنٹ کے زیر اہتمام ہونے والی چناب نگر کانفرنس میں شرکت وخطاب کریں گے۔مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا زاہد الراشدی،سید محمد کفیل بخاری ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، قاری محمد زوار بہادر،علامہ ابتسام الٰہی ظہیر حافظ عبدالغفار روپڑی، مرزا محمد ایوب بیگ اور دیگر

رہنماؤں نے 7ستمبر کے حوالے سے اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک طویل جد جہد کے بعد 7ستمبر1974کو پارلیمنٹ کے فلور پر جو فیصلہ ہواوہ شہدائے ختم نبوت کے مقدس خون کا صدقہ ہے اس فیصلے پر مختلف قوتیں حملہ آور ہیں اور بیرونی دباؤ بڑھ رہا ہے امریکہ اوراستعماری قوتیں ہم سے ہمارا عقیدہ چھننے کی کوشش کررہی ہیں۔ انہوں کہا کہ تمام مکاتب فکر کے مشترکہ پلیٹ فارم پر آئین اوردستور پاکستان کی بالا دستی کے لیے ہم پر امن جد جہد جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی ہم قوانین ختم نبوت کو غیر مؤثر یا ختم نہیں ہونے دیں گے ۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close