کوئٹہ (آن لائن )بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی ، مریضوں و ان کے لواحقین کے شکایات کے ازالے اور ہسپتال میں صحت وصفائی کو یقینی بنانے کے لئے ایم ایس ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کی ہدایات پر اقدامات کا سلسلہ جاری ،ایم ایس نے پیر کے روز مختلف شعبوںکا معائنہ کیا ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل نے حال ہی میں بی ایم سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے ۔ انہوںنے
پیر کے روز میڈیسن یونٹ 1،ومیڈیسن وارڈ،نیوروآئی سی یو ،میل سرجیکل ،آرتھوپیڈک اینڈ کینسرشعبہ حادثات،لیبارٹری اینڈ بلڈ بینک ،کورونا آئی سی یو ،کورونا ویکسییشن سینٹر و دیگر شعبوں کادورہ کیا ان شعبہ جات میں دستیاب وسائل اور سہولیات کا جائزہ لیا انہوںنے مختلف شعبوں میں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال عملے سے تفصیلی بریفنگ بھی لی ا س موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت صحت کے شعبے میں نمایاں کام کررہی ہے رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی طبی شعبے کے لئے خاطرخواہ وسائل رکھے گئے ہیں بی ایم سی ہسپتال صوبے کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جو عوام کو مفت علاج معالجے کی فراہمی کے لئے صف اول کا کردار ادا کررہا ہے ہسپتال میں صفائی
ستھرائی کو یقینی بنانے اوردرپیش مسائل کے خاتمے کے لئے میں نے چار ج سنبھالتے ہی اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہسپتال کے مسائل کے حل اور شہریوں کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے ہمیں صوبے کے عوام ، پیرا میڈیکس ، ڈاکٹروں اور تمام طبقات سے تعاون کی امید ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں