شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی شروع

لاہور(آئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کے اثاثے تحویل میں لینے کی کارروائی کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے رابعہ عمران اور علی عمران کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، اس ضمن میں اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کے لیے رجسٹریشن اتھارٹیز کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا، نیب کی جانب سے ایکسائز، کوآپریٹو، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کو

خطوط ارسال کیے گئے ہیں جس میں علی عمران اور رابعہ عمران کے نام پر موجود ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،نیب تمام اثاثہ جات کی فہرست مکمل ہونے پر قبضے کی کارروائی کرے گا، واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کیس میں ملزمان کی مسلسل غیر حاضری پرکارروائی کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close