کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب، را ئوسردار آئی جی کیلئے فائنل، وزیراعظم نے منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکریٹری اور را ئوسردار کو آئی جی پنجاب بنانے کی حتمی منظوری دیدی ، کامران علی افضل کی مدت ملازمت چار ماہ بعد ختم ہو جائے گی،تفصیلات کے مطابق پیر کے رو زوزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، اس دوران نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پینلز میں موجود تین تین افسروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا،وزیراعظم نے کامران علی

افضل کو چیف سیکریٹری اور را سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ کے منگل کو (آج) ہونے والے اجلاس سے منظوری کے بعد اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کامران علی افضل سے قبل چار چیف سیکرٹری تبدیل کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں