کورونا وائرس کے وار جاری، پاکستان کا وہ شہر جہاں مثبت کیسز کی شرح ہوشربا حد تک پہنچ گئی

لاہور(پی این آئی)ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے جبکہ لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے ایک ہزار 784نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.6ریکارڈ کی گئی۔سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 7.6فیصد، ملتان میں 10.1 اور

گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.5ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے 27افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 10افراد کا انتقال لاہور میں ہوا، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ تین ہزار 158ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close