حکومتی جنگجوئوں نے وعدے کی خلاف ورزی کی، پنجشیر میں شکست کے بعد احمد مسعود کا پیغام آگیا

کابل(پی این آئی )حکومتی جنگجوئوں نے وعدے کی خلاف ورزی کی، پنجشیر میں شکست کے بعد احمد مسعود کا پیغام آگیا۔۔۔ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں شکست کے بعد قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے افغان عوام سے طالبان کے خلاف ملک گیر بغاوت شروع کرنے کی اپیل کردی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے طالبان پر الزام عائد کیا کہ ان کے جنگجووں نے پنج شیر کے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روک

دی تھی لیکن طالبان نے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ جاری رکھی۔انہوں نے پنج شیر میں طالبان کے کنٹرول کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوجیں تاحال طالبان کے خلاف لڑرہی ہیں اورپنج شیر کے سٹریٹجک حصے میں موجود ہیں البتہ اتوار کو طالبان سے لڑائی میں ان کے خاندان کے بھی کچھ لوگ ہلاک ہو گئے۔اپنے پیغام میں احمد مسعود نے کہا کہ عالمی برادری، طالبان کو عسکری اور سیاسی طور پر مضبوط ہونے کے مواقع فراہم کررہی ہے حالانکہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close