جنرل فیض حمید کابل کیوں گئے؟ صوبائی وزیر نے اصل بات بتا دی

لاہور(پی این آئی) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہمارا افغانستان میں اثر و رسوخ ہے حکمرانی نہیں ،جنرل فیض حمید پورے خطے کو امن فراہم کرنے افغانستان گئے تھے ،ہمیں افغان طالبان کی بات پر اعتماد ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق فیاض الحسن چوہان یوم دفاع کے موقع پر شہید کرنل عابد سہیل عباسی کے گھر پہنچے اور شہید کے والد کے ملاقات کی

،صوبائی ترجمان نے کرنل عابد سہیل کی قبر پر پھول چڑھائے،فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بھارتی میڈیا کو راءکی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن نہ ہو،کوئی بھارت سے پوچھے کہ ان کے اجیت دیول ،پی کے سنگھ اور انڈین راء کے ڈائیریکٹرز جو افغانستان کیا کرنے جاتے تھے؟بھارت کا تو کوئی بارڈر بھی افغانستان سے نہیں ملتا ،انڈیا کاافغانستان سے نہ کوئی مذہب ،عقیدے ،سماج اور کلچر کا تعلق ہی نہیں ہے ،وہ کیا کرنے جاتے تھے؟ہمارا تو افغانستان سے صدیوں کا تعلق ہے ،جنرل فیض حمید افغانستان میں امن و امان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے گئے ہیں ،ہمارا افغانستان میں اثر و رسوخ ہے طالبان پر کنٹرول نہیں،طالبان اپنی مرضی کے مالک ہیں ،پوری دنیا کے اندر امن لانے کے لئے اگر ہمارے ادارے کا ہیڈ افغانستان گیا ہے تو انڈین میڈیا کا فرض بنتا ہے کہ وہ چیخے اور چلائے کیونکہ انڈین میڈیا راء کا پالتو کتا ہے۔انہوں نے کہا کہ داعش کو بھارت کے 25 بینکوں سے فنڈنگ گئی ،وزیراعظم عمران خان کی جندال کے ساتھ کوئی اربوں کھربوں کی ڈیل نہیں ہے،عمران خان ایک کھرا سچا پاکستانی ہےاور ان کا کوئی لوہےاور شوگر مل کا کاروبار بھارت میں نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close