عمران خان ملک کو عالمی سطح پر لے کر جانے کا باقاعدہ اعلان کریں گے، شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انڈیا افغانستان سے مکمل طور پر بے دخل ہو چکا ہے، جہاں پر اس نے 66 دہشت گردی کے کیمپ پاکستان کیلئے بنا رکھے تھے، اب وہ اور اس کے قونصلیٹ بند ہو چکے ہیں، انڈین میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہے، وزیراعظم عمران خان ملک کو عالمی سطح پر لے کر جانے کے خواہشمند ہیں جس کا وہ باقاعدہ اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجشیر کی فتح کے بعد انڈیا افغانستان سے مکمل طور پر بے دخل ہو چکا ہے، انڈیا میڈ یا پر دن رات جنرل فیض حمید چھائے ہوئے ہیں، حالانکہ افغانستان میں دوسرے ممالک کی ایجنسیوں کے بھی رابطے ہیں، گوادر اورکوئٹہ میں خود کش حملہ آوروں کی شناخت ہو چکی ہے وہ دونوں افغانی تھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی افغانستان میں طالبان کی باقاعدہ حکومت نہیں آئی، ان کے ذمہ داروں نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون اور دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت داعش، ٹی ٹی پی سمیت کئی عالمی دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں جنہیں ختم کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close