عمران خان نہیں بلکہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ حیران کن دعویٰ

ڈیرہ غازی خان(پی این آئی)آمرضیا کا مقابلہ کرنے والے جیالے‏عمران خان کو بھگائیں گے، اگلا وزیراعظم پاکستان جیالا ہوگا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردرای نے کہا ہے کہ جاگ میرےجیالوں جاگ،پاکستان جل رہاہے اگلا وزیراعظم ‏پاکستان جیالا ہو گا۔ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آمرضیا کا مقابلہ

کرنے والے جیالے ‏عمران خان کو بھگائیں گے عوام کی مددسےاگلےالیکشن میں پورےملک میں حکومت بنائیں گے اگلاوزیراعظم ‏پاکستان جیالا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ملک کوایک بار پھر عوام کی ضرورت ہے کٹھ پتلی حکومت کوعوام کی ‏مدد سے گرائیں گے عوام اورپیپلزپارٹی کےدرمیان 3نسلوں کارشتہ ہے،بلاس خطےکےلوگوں نے شہید بینظیر بھٹو کا ‏ساتھ دیا تھاعوام نےشہید بینظیر کومسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کیاتھا وہی رشتہ اورتعلقات ‏جوڑنے دوبارہ آپ کےپاس آیاہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مل کر ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیابھر میں روشن کریں گے جدوجہدمیں مجھےعوام ‏کی مددکی ضرورت ہے پاکستان کےعوام تکلیف میں ہیں نوجوان،مزدورسب کےسب اس وقت پریشان ہیں عوام ‏سوچ رہےہیں سلیکٹڈ کس قسم کا عذاب لے کر آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو نےمزدوروں کوحقوق دیے ذوالفقاربھٹو کےدورمیں مزدورکومحنت کاصلہ ‏ملا کرتا تھا آصف زرداری کےدورمیں بینظیرانکم سپورٹ کاپروگرام شروع ہوا آصف زرداری کےدورمیں روزگار کے ‏سارے ریکارڈ توڑ دئیےتھے۔اس سے قبلملتان میں دانشوروں اور پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ کاروباری برادری کو دشمن نہیں ساتھی سمجھیں، بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لینا

ہوگا، جب سب کو حکومت سے خوف ہے تو ٹیکس ریونیو کم ہوگا۔بلاول کا کہنا تھا کہ اس ملک کے مزدوروں کو حقوق دیں ، مزدور ہمارا اثاثہ ہیں ، امیروں کو صرف فائدہ ہو اور معیشت چلے ایسا نہیں ہوتا ، معیشت مزدور سے اور تنخواہ دار طبقے سے شروع ہوتی ہے ، پاکستان کا کسان خوشحال نہیں ہو گا تو پاکستان بھی خوشحال نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے ہمیشہ حق حکمرانی چھینا گيا، سب نے میاں نواز شریف کی حکومت دیکھی ، عمران خان کی حکومت بھگتی، اب پاکستان پیپلز پارٹی کی نوجوان قیادت کو موقع دیں، اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، ہمیں سب کی ضرورت ہے کوئی اکیلا اس ملک کی قسمت نہیں بدل سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close