تجویز نہ ماننے پر ہم خود میدان میں آئے ہیں، بلاول بھٹو

ملتان(آئی این پی ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں آئے ہیں، دھوکا نہ ہوتا تو حکومت کو عدم اعتماد سے گرا دیتے اور نئے انتخابات ہوتے، پہلے پنجاب اور پھر وفاقی حکومت گرائی جا سکتی تھی، عوام سے حق حکمرانی ہمیشہ چھینا گیا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہونا

چاہیے۔ ہمارے جتنا کام تحریک انصاف اور ن لیگ والے نہیں کر سکے، اب ہم نئے جذبے اور انقلابی پالیسیوں کے ساتھ ا ٓگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کونے کونے میں جا کر پیپلز پارٹی کو متحرک کر رہے ہیں۔ افغانستان کے حالات سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان سے متعلق تحفظات ہیں انہیں انسانی حقوق ملنے چاہیئں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close