عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، وزارت صحت

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور عالمی ادارے ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، ایکٹیمرا کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن کی قلت ہے، عالمی اداروں نے ایکٹیمرا کا متبادل تجویز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ڈاکٹرز

بھی ایکٹیمرا انجکشن کا متبادل تجویز کر رہے ہیں، ایکٹیمرا کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے پھیپھڑوں کے مریض کو لگایا جاتا ہے۔ ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ انجکشن کا فارمولا ٹو سیلوزو میب ہے، باریکی ٹینیب اور ٹوفاسی ٹینیب ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل ہیں، دنیا بھر میں ایکٹیمرا انجکشن بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں فارما کمپنیز بیرون ملک سے ایکٹیمرا انجکشن درآمد کرتی ہیں، ڈریپ نے ایکٹیمرا 200 ایم جی کی قیمت 39 ہزار 689 روپے مقرر کی ہے، ڈریپ نے ایکٹیمرا 400 ایم جی کی قیمت 79 ہزار 378 مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمگل شدہ ایکٹیمرا انجکشن ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close