این سی او سی کی ہدایت ، موٹروے پولیس نے موٹرویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا

لاہور(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی ہدایت پر موٹروے پولیس نے موٹرویز پر پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلہ بند کردیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق این سی او کی ہدایت پر موٹروے پر بسوں کو آنے سے روکا گیا ہے،محکمہ صحت نے 3 ستمبر کو ہفتہ اور اتوار کو ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔پنجاب کے کورونا وائرس سے شدید متاثر 15اضلاع میں ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close