ن لیگ کی قیادت کون اور کیسے کر رہا ہے؟ چوہدری فواد حسین نے حیران کن دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر حکومت نے اپوزیشن کو بات چیت کی دعوت دی، اپوزیشن جماعتوں کو ایک دوسرے کی رائے کا علم نہیں، مسلم لیگ (ن) میں قیادت کا جھگڑا ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) ٹوٹ چکی ہے، اپوزیشن کی طرف سے کسی بھی معاملے پر سنجیدہ تجاویز سامنے نہیں آ رہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری یہ

کوشش رہی ہے کہ حکومت کواپوزیشن سے روابط بنانے چاہئیں اوربات کرنی چاہیے، ہم نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دی اور کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پر بات کرنے کیلئے کمیٹی میں نام دیں لیکن تین ماہ ہو گئے ہیں اپوزیشن کی طرف سے کوئی نام سپیکر کو مو صول نہیں ہوا، الیکشن کیشن کے ممبران کے تقرر کے لئے نام دیں لیکن ابھی تک اپوزیشن کو سمجھ نہیں آرہی اور اسی طرح باقی کسی مسئلے پر بھی اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ،بلا ول زرداری ، مریم بی بی ، فضل الرحمان ایک چوں چوں کا مربہ بن گیا ہے ،ایک کی رائے اور دوسرے اور تیسرے کی رائے کیا ہےکچھ پتہ نہیں،پارٹیوں کے اندرلڑائیاں جاری ہیں، مسلم لیگ (ن) میں ٹاس ہو رہا ہے کہ قیادت کون کر ے گا ؟ ایک ہفتے قیادت شہباز شریف ،اگلے ہفتے مریم بی بی اور پھر ٹاس ہوتا ہے کہ شاہد خاقان عباسی قیادت کریں پھر یہ کہا جاتا ہے کہ نواز شریف قیادت کریں

گے، حقیقت میں مسلم لیگ (ن) کے اندر لڑائی ، جھگڑا اورفساد جاری ہے ،جب یہ طے ہوگا تویہ آگے بڑھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے ،ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات پر کوئی قانون سازی ہو تاہم اپوزیشن کی جانب سے سنجیدہ گفتگو نہیں کی گئی لیکن ہم انتظار کرینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close