xطورخم(پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے افغان دورے پر بھارتی میڈیا واویلا کر رہا ہے،بھارت کو افغانستان میں بڑی شکست ہوئی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے طورخم سرحد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا افغانستان کا استحکام ہمارا استحکام ہے اور یہ خطہ بدلنے جا رہا ہے، ممکن ہے کہ دنیا میں ایک نیا بلاک بننے جا رہا ہو۔انہوں نے کہا کہ نادرا اور ایف سی نے
زبردست انتظامات کیے ہیں جبکہ میں چمن بارڈر پر بھی جاوں گا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کیا امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے لوگ افغانستان نہیں گئے ؟انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افغان مہاجر پاکستان نہیں آیا جبکہ بھارت کے لوگوں کے افغانستان سے واپس جاتے ہوئے چہرے لٹکے ہوئے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، افغانستان میں اس وقت کوئی سیاسی حکومت نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں