رکشے میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑ گیا، ملزم کے حیران کُن انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)رکشہ میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان کو گرفتارکر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم طارق کی یوم آزادی کے موقع پر رکشہ میں سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ نجی ٹی وی کےمطابق پولیس کے مطابق ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتا رہا۔حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔گلشن راوی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close