اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 44فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال ، مالکان نے کرائے بڑھا دیئے، ملازمین مو جودہ شرح اور حقیقی کرایہ کا فرق اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ، روزنامہ جنگ رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وہ سر کاری ملازمین جنہوں نے پر ائیویٹ مکان ہائر کئے ہوئے ہیں ان کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کیلئے سمری وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھیج دی ہے۔سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے گریڈایک سے 22تک کے ملازمین کیلئے اسلام آ باد ‘ رواولپنڈی ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ پشاور اور کوئٹہ کے شہروں کیلئے ان کی رینٹل سیلنگ کی موجودہ شرح میں 44فی صد اضافہ کردیا جا ئے ۔ سمری میں کہاگیا ہے کہ رینٹل سیلنگ میں 25جون2018کو 50فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے بڑے شہروں میں آ بادی کے بڑھتے ہوئے دبائو کی وجہ سے کرایوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ مالکان نے کرائے بڑھا دیے ہیں اور سر کاری ملازمین مو جودہ شرح اور حقیقی کرایہ کا فرق اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں