لیڈی کانسٹیبل کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پکڑا گیا

مظفر گڑھ (پی این آئی) مظفر گڑھ پولیس نے لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء اور انہیں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کاشف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی کریں گے۔اس واقعے کے حوالے سےپولیس ترجمان نے میڈیا کوبتایا کہ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔مظفر گڑھ کے سٹی تھانے میں ملزم کاشف کے خلاف اغواء، تشدد اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close